اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے پاکستان میں کرکٹ کا کھیل پھر سے لوٹ آیا ہے،کل قذافی سٹیڈیم میں جاکر محسوس ہوا یہ نواز شریف کا پاکستان ہے، میڈیا نے کل جس طرح پرامن اور خوف سے پاک پاکستان کے پیغام کو عام کیا ، اس …
وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے پاکستان میں کرکٹ کا کھیل پھر سے لوٹ آیا ہے،کل قذافی سٹیڈیم میں جاکر محسوس ہوا یہ نواز شریف کا پاکستان ہے، میڈیا نے کل جس طرح پرامن اور خوف سے پاک پاکستان کے پیغام کو عام کیا ، اس پر پوری قوم میڈیا کو مبارکباد دیتی ہے ،آج کا پاکستان اقتصادی طور پر ترقی یافتہ، دہشت گردی کے خوف اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے پاک ، خوشحال اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہے جس کا وزیراعظم نے 2013ءمیں قوم سے وعدہ کیا تھا۔ عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آنا چاہیے تھا اور ایسے ہی کمنٹری کرنی چاہیے تھی جیسے آئی پی ایل کیلئے انڈیا میں کی،مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے پاکستانی پوسٹوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک فوج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے کل جس طرح پرامن اور خوف سے پاک پاکستان کے پیغام کو عام کیا ، اس پر پوری قوم میڈیا کو مبارکباد دیتی ہے۔







