وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف تیسری مرتب ملک کے وزیراعظم بنے ہیں اور انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ جے آئی ٹی کس طرح کام کرتی ہے، جے آئی ٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرنا شریف فیملی کا حق ہے، ملک میں کرائے گئے تمام سروے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف تیسری مرتب ملک کے وزیراعظم بنے ہیں اور انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ جے آئی ٹی کس طرح کام کرتی ہے، جے آئی ٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرنا شریف فیملی کا حق ہے، ملک میں کرائے گئے تمام سروے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، پارلیمنٹ ایک خود مختار ادارہ ہے ،سپیکر قومی اسمبلی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروائی لائیو سٹریمنگ کے ذریعے دکھا سکتے ہیں، سعودی الائنس کے بارے میں وزیر دفاع پارلیمنٹ کو آگاہ کر چکے ہیں، جب بھی یہ الائنس بنے گا اس میں پاکستان کا کیا کردار ہوگا اس بارے میں فیصلہ آئین وقانون کے مطابق پارلیمنٹ میں بحث کے ذریعے کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف 2013ء کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور انہیں اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ جے آئی ٹی کس طرح کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جب پارلیمنٹ اور قوم سے خطاب کیا تو انہوں نے خود اس حوالے سے سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کی بات کی تھی ، جس کے بعد سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز پر طویل سماعت کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی ۔ جے آئی ٹی کی کارروائی کے بارے میں تحفظات کا اظہار شریف فیملی کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی/اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں سے کارکنوں کی بڑی تعداد وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد میںآنے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم وزیراعظم محمد نوازشریف نے کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے منع کر دیا ہے کیونکہ اس موقع پر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply