وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ پاناما فیصلے کی ایک اور کڑی ہے اور یہ وہی فیصلہ ہے جس کی ہم توقع بھی کر رہے تھے، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ پاناما فیصلے کی ایک اور کڑی ہے اور یہ وہی فیصلہ ہے جس کی ہم توقع بھی کر رہے تھے، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا جسے مخالفین بھی ایک کمزور فیصلہ کہہ رہے ہیں ،اس کمزور فیصلے کے دفاع کیلئے ایک کے بعد ایک اور کمزور فیصلہ آ رہا ہے اور اس فیصلے نے محمد نوازشریف کے بیانیے، جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بھی بیانیہ ہے کہ ایک ہی شخص کو، ایک ہی جماعت کو اور ایک ہی خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس بیانیے کو اور بھی زیادہ مضبوط و مستحکم کیا اور تقویت بخشی ہے، اس فیصلے سے محمد نواز شریف یا پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کسی قسم کا کوئی دھچکا نہیں لگا کیونکہ ہم اسی قسم کے فیصلہ کی توقع کر رہے تھے، آئین کو توڑنے والا تو پارٹی کا صدر ہو سکتا ہے مگر کوئی اور نہیں ہو سکتا، یہ فیصلے محمد نوازشریف کے چاہنے والوں کو کیسے نااہل کرینگے، سینیٹ انتخابات کیلئے دیئے گئے ٹکٹس کے متعلق جو بھی فیصلہ ہو گا وہ محمد نواز شریف جماعت کی قیادت کے ساتھ مل کر کریں گے، سینیٹ کے انتخابات کا بروقت انعقاد انتہائی ضروری ہے اور ان انتخابات میں تاخیر یا ان کے ملتوی ہونے کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نے پہلے بھی ہر فیصلہ قبول کیا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف تھے، ہیں اور ہوں گے، جب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) موجود ہے قیادت بھی محمد نواز شریف ہی کریں گے، پارٹی کا صدر کوئی بھی ہو، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فیصلے محمد نواز شریف ہی کریں گے کیونکہ وہ ہمارے قائد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔