اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو مریم نواز میں وزیراعظم نواز شریف کی جھلک نظر آتی ہے، سیاست میں مریم نواز کا کوئی مقابلہ نہیں،اپوزیشن ان سے خوفزدہ ہے، مریم نواز 2018ءمیں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ سکتی ہیں، ان کی بچپن سے سیاسی تربیت ہوئی ہے، پارٹی میں یہ خواہش …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو مریم نواز میں وزیراعظم نواز شریف کی جھلک نظر آتی ہے، سیاست میں مریم نواز کا کوئی مقابلہ نہیں،اپوزیشن ان سے خوفزدہ ہے، مریم نواز 2018ءمیں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ سکتی ہیں، ان کی بچپن سے سیاسی تربیت ہوئی ہے، پارٹی میں یہ خواہش پیدا ہو رہی ہے کہ مریم نواز کو مرکزی سیاست کا حصہ ہونا چاہیے، ماضی میں حکومتوں نے لاکھوں روپے خرچ کر کے پراجیکٹس کیلئے کنسلٹنٹ رکھے لیکن مریم نواز نے تین پروگرام ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن اور یوتھ پروگرام شروع کئے اور ان پروگراموں کے ذریعے اپنے والد کی مدد کی۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے الیکشن لڑنے کی تین وجوہات ہیں، جن میں ایک تو ان کی سیاسی تربیت ہے جو بچپن سے ہوئی ہے کیونکہ ان کے والد محمد نواز شریف ایک بار وزیراعلیٰ اور تین بار وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ دوسرے مریم نواز شریف کا سیاسی دھارے میں شامل ہونے کی طرف بہت زیادہ جھکاﺅ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پچھلے تین سال کے دوران بھرپور کام کیا ہے اور پاکستان کا پہلا سماجی ”ہیلتھ کیئر“ پروگرام پیش کیا، اس کے علاوہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام اور ایجوکیشن پروگرام بھی تشکیل دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کسی عہدے کے بغیر ایجوکیشن، ہیلتھ اور یوتھ پروگراموں میں ابھی تک اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پارٹی میں یہ خواہش پیدا ہو رہی ہے کہ مریم نواز کو مرکزی سیاست کا حصہ ہونا چاہیے،اس سلسلے میں پارٹی میں ان کی حمایت بڑھ رہی ہے۔








