اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن اور ترقی کے ایجنڈے کے باعث ون بیلٹ ون روڈ فورم اور چین میں ہونے والی سرگرمیوں میں پاکستان کو نمایاں مقام ملا، وزیراعظم محمد نواز شریف نے بہت سے پروگرامز میں سی پیک کے حوالے سے خطابات کئے ہیں‘ پاک چین …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن اور ترقی کے ایجنڈے کے باعث ون بیلٹ ون روڈ فورم اور چین میں ہونے والی سرگرمیوں میں پاکستان کو نمایاں مقام ملا، وزیراعظم محمد نواز شریف نے بہت سے پروگرامز میں سی پیک کے حوالے سے خطابات کئے ہیں‘ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے 65 ممالک کے لئے معاشی ترقی کا سبب بنے گی‘ وزیراعظم محمد نواز شریف پاناما کیس کے حوالے سے پہلے بھی سرخرو ہوئے اور آئندہ بھی ہوں گے، ملک کے دیگر اداروں کی طرح میڈیا انڈسٹری بھی مستحکم ہورہی ہے۔وہ پیر کی شام نجی ٹی وی چینل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ٹی وی چینل کے دورہ کے موقع پرگفتگو کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیو ٹی وی اور اس سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ‘یہ اس ٹی وی چینل کی دوسری سالگرہ نہیں بلکہ دوسری کامیابی کی سالگرہ ہے، یہ چینل حکومتی ‘اپوزیشن ‘سماجی اور معاشی ایشوز سے متعلق سرگرمیوں کو مناسب کوریج دیتا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر نئے ٹی وی چینلز ترقی کر رہے ہیں،ترقی کے اس سفر میں نوجوان لوگ بھی میڈیا انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہو رہے ہیں اور یہی وہ انڈیکیٹرز ہیں کہ پاکستان کے اندر میڈیا انڈسٹری کس طرح ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینل پختہ اور کچھ ابھرتے ہوئے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ بعد میں آنے والے چینل آگے نکل چکے ہیں ۔








