اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے روابط کے حوالے سے سامنے آنے والے بوگس خط پر کابینہ نے سخت نوٹس لیا ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت دیگر نے اس معاملے پر پیمرا میں الگ الگ شکایات درج کرائی ہیں‘ پیمرا …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے نکتہ اعتراض پر قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے روابط کے حوالے سے سامنے آنے والے بوگس خط پر کابینہ نے سخت نوٹس لیا ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت دیگر نے اس معاملے پر پیمرا میں الگ الگ شکایات درج کرائی ہیں‘ پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ میری بھی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سے بات ہوئی تھی، اس پر باقاعدہ شکایت پیمرا کو دی گئی ہے‘ آئی بی نے کہا ہے کہ یہ خط بوگس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین محمد اسلم بودلہ اور کئی ارکان اسمبلی نے بھی الگ الگ شکایات پیمرا میں درج کرائی ہیں، آج پیمرا میں اس معاملے پر درج کرائی گئی درخواستوں کی سماعت بھی ہوئی ہے۔








