اسلام آباد ۔09 مئی (اے پی پی) پاکستانی نژاد فرانسیسی شیف ”واحد برادران“ کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں غیر رسمی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹن ڈورینس بھی موجود تھیں۔ فرانسیسی کھانوں پر پاکستانی نژاد شیف واحد …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔09 مئی (اے پی پی) پاکستانی نژاد فرانسیسی شیف ”واحد برادران“ کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں غیر رسمی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹن ڈورینس بھی موجود تھیں۔ فرانسیسی کھانوں پر پاکستانی نژاد شیف واحد برادران نے خوب داد سمیٹی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور فرانس کی سفیر نے بھی واحد برادران کے کھانوں کی تعریف کی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے مشہور شیف بھائیوں سلویسٹر واحد اور جوناتھن واحد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم کئی پاکستانی زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں








