وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔15 مئی(اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بونیر کےلئے پی ٹی وی کے بوسٹر کی تنصیب کا منصوبہ 31 دسمبر 2017ءکو مکمل ہوجائے گا‘ اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی بنیادی وجہ اراضی کے حصول میں مشکلات اور امن و امان کی صورتحال تھیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیر اکبر …

اسلام آباد ۔15 مئی(اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بونیر کےلئے پی ٹی وی کے بوسٹر کی تنصیب کا منصوبہ 31 دسمبر 2017ءکو مکمل ہوجائے گا‘ اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی بنیادی وجہ اراضی کے حصول میں مشکلات اور امن و امان کی صورتحال تھیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیر اکبر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بونیر میں پی ٹی وی کے بوسٹر کا منصوبہ 31 دسمبر 2017ءتک مکمل ہو جائے گا، یہ 2010ءمیں ایوارڈ ہوا، دو بار اس کے پی سی ون پر نظرثانی ہوئی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس میں تاخیر کی وجوہات سے ممبر بخوبی آگاہ ہیں، اراضی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی، مقامی آبادی اس سے مستفید ہو سکے گی۔

Leave a Reply