وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پاکستان اور اس کے لوگوں کا اثاثہ ہے، اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے جس دن اپنی تقریر کرنی تھی تو میں نے خود اٹھ کر یہ کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی وفاقی وزیر خزانہ کی …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پاکستان اور اس کے لوگوں کا اثاثہ ہے، اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے جس دن اپنی تقریر کرنی تھی تو میں نے خود اٹھ کر یہ کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی وفاقی وزیر خزانہ کی ہے ‘ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے جو رد عمل آنا ہوتا وہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر سے ہی آتا ہے‘ اپوزیشن لیڈر کی تقریر لائیو چلانا رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے ممکن نہیں تھا جس پر انہیں کہا گیا کہ کسی اور چینل پر لائیو دکھا دیتے ہیں یا پھر بعد میں آپکی مکمل تقریر پی ٹی وی نیوز پر دکھا دی جائے گی‘اس معاملے پر صرف سیاست کی جا رہی ہے اپوزیشن لیڈر کی یہ تقریر ماضی میں بھی کبھی لائیو نہیں دکھائی گئی‘ وزیراعظم نواز شریف نے پہلے ہی واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ پارلیمنٹ کے لیے ایک الگ مکمل چینل ہونا چاہیئے‘ چینل کے حوالے سے ہمارا پلان بالکل تیار ہے جسے انشااللہ بہت جلد لانچ بھی کر دیں گے‘ جب تک پارلیمنٹ مستحکم نہیں ہوگی ملک میں کوئی بھی آئینی و قانونی ادارہ مستحکم نہیں ہو سکتا کیونکہ لوگوں کی آواز پارلیمنٹ کے ذریعے ہی آتی ہے اور پارلیمنٹ کی جتنی آواز لوگوں تک پہنچے گی اتنا ہی پاکستان کے لوگوں اور ہم سب کے لیے بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply