اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی خواہش تھی کہ چیئمپنیز ٹرافی جیتنے والی ٹیم جب واپس وطن آئے تو اس کا شایان شان طریقے سے استقبال کیا جائے۔ یہ تقریب اسی سلسلے میں منعقد کی گئی جس میں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ پرانے کھلاڑیوں کو بھی مدعو …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی خواہش تھی کہ چیئمپنیز ٹرافی جیتنے والی ٹیم جب واپس وطن آئے تو اس کا شایان شان طریقے سے استقبال کیا جائے۔ یہ تقریب اسی سلسلے میں منعقد کی گئی جس میں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ پرانے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر کرکٹ ٹیم کی پوری مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی فیملیز اور والدین بھی موجود تھے،یہ والدین کے لیے بڑے فخر کا دن ہوتا ہے کیونکہ والدین ساری زندگی محنت کر کے اور قربانیاں دیکر اپنے بچوں کو کسی مقام پر دیکھنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اس تقریب میں کھلاڑیوں کے والدین اور پوری کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی یہ خواہش بھی تھی کہ یہ انکا اپنا فنکشن ہو اور میں خود بھی یہی چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس نے پوری آئی سی سی چیئمپین شپ کو پروموٹ کیا اور تمام میچز کو کور بھی کیا،جتنے پینلسٹ ہمارے پاس آئے ہوئے تھے اور ٹاپ پاکستانی کھلاڑی اور انٹرنیشنل لیول کے ٹاپ برینڈز کو بلایا گیا وہ لائق تحسین ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میں خود بھی یہی چاہتی تھی کہ پاکستان ٹیلی ویژن اس تقریب کی میزبانی کرے کیونکہ ایک ایسا وقت تھا کہ جب پاکستان کے اندر لوگ اس طرح کی تقریبات کے لیے پی ٹی وی کو ہائیر کیا کرتے تھے اور انشااللہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں آج دوبارہ وہی دن آیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے خود اس ساری تقریب کا انتظام کیا ہے۔









