اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں وفاقی حکومت‘ تمام ریاستی ادارے اور صوبے ایک ہی صفحے پر ہیں‘ آپریشن ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ردالفساد اور خیبر فور شروع کیے گئے جن سے اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں‘ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں وفاقی حکومت‘ تمام ریاستی ادارے اور صوبے ایک ہی صفحے پر ہیں‘ آپریشن ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ردالفساد اور خیبر فور شروع کیے گئے جن سے اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں‘ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائیوں کی راہ ہموار کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو لاہور کے اندھوناک واقعے پر ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے‘ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس پر اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر کے مدارس کی رجسٹریشن سمیت کئی اہم امور پر موثر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبائی سطح پر بھی کومبنگ آپریشنز کیے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ اس ضمن میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے اپنی ذمہ داری کو بھرپور طریقے سے نبھاتے ہوئے صوبائی سطح پر انسداد دہشت گردی کے لیے وفاق کا ساتھ دیا جس سے ہمیں بہت اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ مسئلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے جس پر اجتماعی کوششوں ہی سے قابو پایا جا سکتا ہے۔








