وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں،جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں بھی کرپشن یا منی لانڈرنگ کا کوئی ذکر تک نہیں کیا گیا،ہماری حکومت کے منصوبوں میں سے کسی ایک پر بھی کرپشن کا کوئی الزام تک نہیں لگایا گیا،جے آئی ٹی …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں،جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں بھی کرپشن یا منی لانڈرنگ کا کوئی ذکر تک نہیں کیا گیا،ہماری حکومت کے منصوبوں میں سے کسی ایک پر بھی کرپشن کا کوئی الزام تک نہیں لگایا گیا،جے آئی ٹی کے تمام والیمز میں ایک لائن بھی ایسی نہیں جس میں یہ لکھا گیا ہو کہ فلاں دور میں فلاں پراجیکٹ سے، اس کمیشن سے یا اس کک بیکس سے پیسہ کمایا گیا،وزیراعظم محمد نواز شریف نے 1972ءسے لیکر 2017ءتک اپنی تین نسلوں کا حساب دیا، لیکن تین نسلوں کا حساب مانگنے والے اپنے 4سالوں کا حساب بھی نہیں دے سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے کیس سنا اور جے آئی ٹی نے تحقیقات کیں لیکن جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں بھی کرپشن یا منی لانڈرنگ کا کوئی ذکر تک نہیں کیا گیا اور نہ ہی آج تک وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہیں بھی کوئی تعلق ثابت ہوا ہے اور یہی موقف شریف خاندان کا بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی پوری رپورٹ دیکھ لیں والیم 10سمیت تمام والیمز سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے تعلق کی بات کہیں بھی ثابت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ایک رکن کے کزن کی لندن کی کمپنی کو اس معاملے کی چھان بین کے لیے بھی استعمال کیا گیا لیکن اس حد تک جانے کے باوجود جے آئی ٹی رپورٹ کے تمام والیمز میں ایک لائن بھی ایسی موجود نہیں جس میں یہ لکھا گیا ہو کہ فلاں دور میں فلاں پراجیکٹ سے، اس کمیشن سے یا اس کک بیکس سے پیسہ کمایا گیا ہے لیکن ایسا کہیں بھی موجود نہیں،یہاں صرف ایک خاندان کے کاروبار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے اسمبلی خطاب میں ہر چیز واضح تھی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے پورے 10والیم شریف خاندان کے کاروبار پر تحقیقات کے سوا کچھ بھی نہیں۔

Leave a Reply