اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول ترین جماعت ہے‘ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 2013 عام انتخابات میںسب سے زیادہ ووٹ لے کر تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے‘ ہم سب کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ معاشرے سے عدم برداشت کو ختم …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول ترین جماعت ہے‘ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 2013 عام انتخابات میںسب سے زیادہ ووٹ لے کر تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے‘ ہم سب کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ معاشرے سے عدم برداشت کو ختم کر کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لائیں، مسلم لیگ (ن )اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ پر یقین نہیں رکھتی‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق وزیراعظم نواز شریف کے جاری منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سب سے زیادہ مقبول ترین جماعت ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 2013ءکے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے وہ پارٹی کے قائد ہیں اور مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صدارت میں متحد ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے جاری منصوبہ جات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جتنی مشاورت ہو وہ پاکستان کی عوام کے لئے ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سب کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے سے عدم برداشت کو ختم کر کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لائیں۔








