وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اے این ایف ہیڈکوارٹر، راولپنڈی کا پہلا دورہ

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے وزارت انسداد منشیات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) ہیڈکوارٹر، راولپنڈی کا پہلا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک ہلال امتیاز (ملٹری) اور اے این ایف کے اعلیٰ افسران نے ہیڈکوارٹرز آمد پر وزیر مملکت کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز بریگیڈیئر …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے وزارت انسداد منشیات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) ہیڈکوارٹر، راولپنڈی کا پہلا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک ہلال امتیاز (ملٹری) اور اے این ایف کے اعلیٰ افسران نے ہیڈکوارٹرز آمد پر وزیر مملکت کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز بریگیڈیئر شیخ محمد علی حق نے وزیر مملکت کو اے این ایف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں اے این ایف کی طرف سے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کی جانے والی کاوشیں، موجودہ صورتحال، اے این ایف کی پےشہ وارانہ کامیابیاں، درپیش مسائل اور منشیات، نشہ آور ادویات اور ممنوعہ کےمےائی مواد کی سمگلنگ سے متعلق امور شامل تھے۔ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز نے بتاےا کہ سال 2019ءکے دوران اے اےن اےف نے سابقہ کارکردگی کے رےکارڈ پر سبقت حاصل کی ہے، اس دوران722 مقدمات درج کئے گئے، منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 829 ملزمان کو گرفتار کیا، 5361 کلوگرام افیون، 1535 کلو گرام مارفین، 1119 کلوگرام ہیروئن،36995 کلو گرام چرس اور 2.057 کلو گرام کوکین برآمد کی جبکہ 12025 کلو گرام ممنوعہ کیمیائی مواد اور 202 کلو گرام مصنوعی طریقے سے تیار کر دہ منشیات قبضے میں لیں، اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 5 گروہوں کے نیٹ ورک کو توڑا گیا۔

Leave a Reply