اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع کے طلباءکو مجموعی طور پر 25 ہزار 338 وظائف دیئے گئے ہیں‘ مختلف کیٹگریز کے وظائف کے لئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور اس میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی گئی ہے۔ پیر کو …
وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع کے طلباءکو مجموعی طور پر 25 ہزار 338 وظائف دیئے گئے ہیں‘ مختلف کیٹگریز کے وظائف کے لئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور اس میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی گئی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ پی ایچ ڈی‘ ایم ایس اور دیگر سطح پر مختلف وظائف دیئے جاتے ہیں۔ پی ایچ ڈی کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک باضابطہ طریقہ کار وضع کیا ہے۔ پی ایچ ڈی ‘ ایم ایس اور دیگر کیٹگریز میں وظائف کے لئے معیار مختلف ہوتا ہے تاہم تمام وظائف میرٹ اور شفاف طریقے سے دیئے جاتے ہیں جبکہ بعض وظائف کے لئے ٹیسٹ بھی منعقد ہوتے ہیں۔ عاقب اللہ خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ پی ایچ ڈی کے لئے کیریئر میں ایک سیکنڈ ڈویژن کی گنجائش موجود ہوتی ہے تاہم بلوچستان کے لئے قواعد میں نرمی کی گئی ہے۔








