وزیر مملکت برائے خزانہ کی چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوںسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی ہے، معلومات کی بنیاد پر حکومت مزید 10 ہزار افراد ٹیکس نیٹ میں لائے گی، پراپرٹی، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے گی، سی پیک کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی ہے، معلومات کی بنیاد پر حکومت مزید 10 ہزار افراد ٹیکس نیٹ میں لائے گی، پراپرٹی، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے گی، سی پیک کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، جی ڈی پی کا مقررہ ہدف حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مملکت برائے خزانہ کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 ہزار ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو ٹیکس نیٹ میں لائے جا سکتے ہیں، حکومت ایسے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پاکستانیوں جن کی دولت باہر پڑی ہے، کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری کیلئے وہ اپنی دولت واپس لا سکیں تاہم اس حوالے سے ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 2018-19ءموجودہ حکومت کو ہی پیش کرنا چاہیے، نگران حکومت کیلئے مختصر عرصے میں بجٹ پیش کرنا مشکل ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply