اسلام آباد ۔6مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے وزیراعظم نے اربوں روپے کا پیکج دیا ہے‘ سڑکیں بہتر بنائی جارہی ہیں‘ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے درخت لگائے جارہے ہیں‘ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے 20 مارچ کو بولی ہوگی۔ پیر کو ایوان بالا میں مختلف تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے …
وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔6مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے وزیراعظم نے اربوں روپے کا پیکج دیا ہے‘ سڑکیں بہتر بنائی جارہی ہیں‘ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے درخت لگائے جارہے ہیں‘ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے 20 مارچ کو بولی ہوگی۔ پیر کو ایوان بالا میں مختلف تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے کی نسبت اسلام آباد کی حالت آج بہت بہتر ہے۔ حکومت نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر پودے لگانے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔ اب پودے لگانے کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ ٹھیکے دیئے گئے ہیں تاکہ جو بھی پودے لگائے جائیں ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔







