وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا ایوان بالا کے اجلاس میں توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی اقدامات سے کنٹرول کئے رکھا، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے، ہم ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمن کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی اقدامات سے کنٹرول کئے رکھا، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے، ہم ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمن کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی درخواست پر ان کیمرہ کیا گیا تھا، سٹیٹ بینک کے گورنر سے منسوب خبر غلط ہے، روپے کی قدر کا معاملہ حساس ہے، اس سے مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے، ایک مخصوص طبقہ غط فہمیاں پھیلا رہا ہے، دسمبر 2017ءمیں ڈالر کی قیمت 104، 30 مئی 2017ءکو 124 اور 30 جون 2018ءکو 129 روپے تھی، حکومت نے قرضے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے جو کچھ کیا ہے وہ سامنے ہے، ہم نے 100 دن میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔