وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت سب کو آئین و قانون کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں، ہر ملک میں اقلیتوں کو مساوی مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یہ بھی دیکھنا …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت سب کو آئین و قانون کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں، ہر ملک میں اقلیتوں کو مساوی مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ مسلمانوں کی کس طرح دل آزاری کی جا رہی ہے، آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے قانون سازی ناگزیر ہوتی ہے، جس طرح 58 ٹو بی ختم کرنے اور صوبوں کو حقوق دینے کیلئے قانون سازی کی گئی اسی طرح عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں ضروری ہو قانون سازی ہونی چاہئے۔

مزید خبریں