وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قومی معاملات کے حل کیلئے پارلیمنٹ ایک صحیح فورم ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قومی معاملات کے حل کیلئے پارلیمنٹ ایک صحیح فورم ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی طرف سے پارلیمنٹ میں شمولیت میں ایک اچھا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ہونے کے ناطے پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں رہنما¶ں کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں حزب اختلاف کا کردار پالیسیوں پر تنقید کرنا اور عوامی دلچسپی کے معاملات پر حکومت کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply