اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہکشمیرکے مسئلے کو ہمیں ہر سطح پر اجاگرکرنا ہوگا، نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اور سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز کے زیر اہتمام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانی …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہکشمیرکے مسئلے کو ہمیں ہر سطح پر اجاگرکرنا ہوگا، نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اور سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز کے زیر اہتمام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے جائزہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا کہ ہم اپنی صلاحیت اور استعداد کے مطابق کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ کشمیر نے آزاد ہونا ہے ،اب ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کشمیر ہم نے آزاد کرانا ہے یا ہماری آئندہ نسلوں نے یہ عظیم کارنامہ سرانجام دینا ہے۔








