وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں فارما نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی دواساز صنعت ترقی کر رہی ہے ، اسے مزید آگے لے کر جائیں گے، مقامی صنعت کو اہمیت دینے سے فوائد حاصل ہوں گے۔ اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقدہ 2 روزہ نمائش کا افتتاح بدھ کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی دواساز صنعت ترقی کر رہی ہے ، اسے مزید آگے لے کر جائیں گے، مقامی صنعت کو اہمیت دینے سے فوائد حاصل ہوں گے۔ اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقدہ 2 روزہ نمائش کا افتتاح بدھ کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اورسی ای او ڈریپ عاصم رو¿ف نے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نارتھ چوہدری انصر فاروق، سابق سی ای او ڈریپ ڈاکٹر اسلم اور منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی بھی موجود تھے۔ 2روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو پرائم ایونٹ مینجمنٹ کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ افتتاح کے بعد وزیر مملکت نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور پروڈکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، وقت آ گیا ہے کہ حکومت اور عوام پاکستان کےلئے کام کریں۔

Leave a Reply