وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمہ ،قومی معیشت کے استحکام اور سسٹم میں بہتر ی کے لئے موئثر اقدامات کر رہی ہے، اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیزقیادت کے تحت ملک …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمہ ،قومی معیشت کے استحکام اور سسٹم میں بہتر ی کے لئے موئثر اقدامات کر رہی ہے، اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیزقیادت کے تحت ملک صحیح سمت گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ حکومتوںنے ملک کی بہتر ی اور استحکام کے لئے کو ئی ٹھوس فیصلے نہ کئے جس کی وجہ سے ملک میں بڑا بحران پیدا ہوا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام قومی اداروں میں اصلاحات لانے کے لئے موثر
طور کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں کئی سالوں سے حکومت کر رہی ہے مگر اس نے صوبہ کے عوام کی بہبود کے لئے کچھ نہ کیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت اتحادی جماعتوں کے تحفظات جلد دور کرے گی اور توقع ظاہر کی کہ وہ پارلمنت سے بجٹ کی منظوری میں تعاون کریں گے ۔

مزید خبریں