اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی کیونکہ ان کے سیاسی مخالفین اپنے 14 سالہ دور اقتدار میں کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے، پرویز مشرف کے 9 سالہ اور پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور اقتدار میں وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے …
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی کیونکہ ان کے سیاسی مخالفین اپنے 14 سالہ دور اقتدار میں کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے، پرویز مشرف کے 9 سالہ اور پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور اقتدار میں وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف بدعنوانی کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے حتیٰ کہ انہوں نے نیب اور دوسرے حکومتی اداروں کے ذریعہ متعدد بار کوشش کی کہ کوئی ثبوت دستیاب ہو سکے۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کا ماضی شفاف ہے اور اس کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ان کے ذاتی کاروبار کے حوالہ سے سوالات کئے جا رہے ہیں اور یہ بات ناقابل قبول ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو بدعنوانی سے جوڑا جائے جو ناانصافی بھی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور تحریک انصاف کی قیادت انکوائری ٹیم کے ترجمان کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے شیخ رشید کے بیان پر سوموٹو ایکشن کا مطالبہ کیا جس میں انہوں نے آئندہ دس روز کے دوران نگران سیٹ اپ کی بات کی ہے۔








