اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے جہانگیر ترین اپنے دور کے کرپٹ ترین وزیر تھے جنہوں نے پرویز مشرف کے دور میں اپنے قرضے معاف کرائے۔ یہ لوگ چوری کریں، ڈاکے ماریں یا اپنے بچوں کو کروڑوں کے تحفے دیں تو وہ سب حلال ہو جاتا ہے۔ ان …
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے جہانگیر ترین اپنے دور کے کرپٹ ترین وزیر تھے جنہوں نے پرویز مشرف کے دور میں اپنے قرضے معاف کرائے۔ یہ لوگ چوری کریں، ڈاکے ماریں یا اپنے بچوں کو کروڑوں کے تحفے دیں تو وہ سب حلال ہو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد قبضہ مافیا اور کرپٹ ترین لوگ موجود ہیں جو دوسروں پر تو الزام لگاتے ہیں لیکن خود اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس عدالت میں ہے جس کا فیصلہ آئین و قانون اور ثبوتوں کی بنیاد پر ہی ہو گا، قیاس آرائیوں اور اخباری تراشوں کی مدد سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔ بہتر تو یہی ہے کہ میچ فکسنگ کرنے والے ہمیں درس نہ دیں کیونکہ ان کے بارے میں سب جانتے ہیں۔








