وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا میئر شیخ انصر عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تین سال سے منفی سیاست کرنے والے پانی کے مسئلہ پر سیاست نہ کریں، حکومت پانی کی قلت دور کرنے کےلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ اسلام آباد کو عالمی معیار کے مطابق ماڈل سٹی بنائیں گے۔ بدھ کو یہاں میئر شیخ انصر عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تین سال سے منفی سیاست کرنے والے پانی کے مسئلہ پر سیاست نہ کریں، حکومت پانی کی قلت دور کرنے کےلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ اسلام آباد کو عالمی معیار کے مطابق ماڈل سٹی بنائیں گے۔ بدھ کو یہاں میئر شیخ انصر عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور کی بجائے دھرنوں کی سیاست کی، عوام باشعور ہو چکے ہیں جو آئندہ انتخابات میں صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والے میدان میں نہیں رہیں گے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنوں سے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری پی ٹی آئی کی ہیرا پھیریوں سے واقف ہیں۔ عوام ان کے منفی ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے۔ اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے 192 ٹیوب ویلز تعمیر کئے گئے۔ غیر فعال ٹیوب ویلز کو ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت تعلیم، صحت اور پینے کے پانی سمیت شہریوں کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

Leave a Reply