وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھی اسی بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی جس طرح 2013ءکے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018ءکے الیکشن میں اپنی شاندار کامیابی کے بعد کارکردگی …

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھی اسی بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی جس طرح 2013ءکے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018ءکے الیکشن میں اپنی شاندار کامیابی کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت تحریک انصاف کے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہے، ہم عمران خان کے تمام الزامات کے جواب دینے کیلئے ہر فورم پر جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 1970ءسے لیکر اب تک لگنے والے تمام الزامات کے جوابات اور حساب دےدیا ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ثبوت بھی پیش کر دیئے ہیں۔ عمران خان نے بنی گالہ کے حوالے سے ہونے والی ٹرانزیکشن کی کوئی تفصیل عدالت میں پیش نہیں کی۔ پی ٹی آئی نے آف شور ڈرامہ شروع کیا ہے اس کا جلد ڈراپ سین ہو جائے گا۔

Leave a Reply