اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقت اور متعصب رویے کا استعمال کبھی بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی نہیں رہا جس کا مظاہرہ ہماری قیادت نے پاکستان تحریک …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقت اور متعصب رویے کا استعمال کبھی بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی نہیں رہا جس کا مظاہرہ ہماری قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک کے دھرنے کے دوران صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا، پی ٹی آئی کے اس دھرنے کا مقصد ملک میں بدامنی و انتشار پیدا کرنا تھا جس میں وہ ناکام ہوئے کیونکہ ہماری قیادت نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے بیان پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کے خلاف فوری ایکشن لیا اور یہ بیان نہال ہاشمی کی ذاتی رائے تھا جس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کوئی تعلق نہیں۔








