اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم عدلیہ ،میڈیا اور اپوزیشن کا احترام کرتے ہےں لیکن وزیر اعظم کے منصب کا بھی احترام ہونا چاہیئے ۔عدلیہ بحالی تحریک کے دوران دو سپاہیوں نے عمران خان کو گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی تھی ۔حسین نواز اور حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی اس …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم عدلیہ ،میڈیا اور اپوزیشن کا احترام کرتے ہےں لیکن وزیر اعظم کے منصب کا بھی احترام ہونا چاہیئے ۔عدلیہ بحالی تحریک کے دوران دو سپاہیوں نے عمران خان کو گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی تھی ۔حسین نواز اور حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی اس بات کی غمازہے کہ مسلم لیگ (ن)عدلیہ اور جے آئی ٹی کا احترم کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیا سی امور ڈاکٹر آصف کرمانی اور ڈپٹی میئر اسلا م آباد سید زیشان شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قانون کی بالادستی کی نہ صرف بات کی ہے بلکہ اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی مائی کا لال ایسا نہیں ہے جس نے عدلیہ کے تقدس اور اس کی تکریم کے لئے ،عدلیہ کی بحالی کے لئے اتنی قربانیاں دی ہوں یا اتنی جدوجہد کی ہو۔








