وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

انتخابی اصلاحات بل کا تمام سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کردہ انتخابی اصلاحات بل کا تمام سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل …

انتخابی اصلاحات بل کا تمام سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کردہ انتخابی اصلاحات بل کا تمام سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اس بل کو پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد پاکستان واپس آچکے ہیں اور انہوں نے عدالتی ریفرنسز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو اقامے پر نااہل قرار دیا تھا۔

Leave a Reply