اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے ،تمام قومی معاملات پر قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور پارلیمان کے اس فورم پر مسائل کے حل کے لیے بحث کرنا بھی ارکان پارلیمنٹ کا حق ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے ،تمام قومی معاملات پر قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور پارلیمان کے اس فورم پر مسائل کے حل کے لیے بحث کرنا بھی ارکان پارلیمنٹ کا حق ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام قومی ادارے آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہو ئے کام کر رہے ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کوئی مخصوص قانون نہیں بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کے کرپشن کا کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔








