اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وزارت انسانی حقوق بیرسٹر عثمان ابراہیم نے ہاسٹل میں رہنے والی ورکنگ خواتین کے حقوق کو فروغ دینے اور ان خواتین کی حفاظت کےلئے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)/ قواعدو ضوابط پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو یہاں ورکنگ خواتین ہاسٹل کو بہتر بنانے اور اصلاحات کے حوالہ …
وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم کا ورکنگ خواتین ہاسٹل کو بہتر بنانے اور اصلاحات کے حوالہ سے اجلاس سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وزارت انسانی حقوق بیرسٹر عثمان ابراہیم نے ہاسٹل میں رہنے والی ورکنگ خواتین کے حقوق کو فروغ دینے اور ان خواتین کی حفاظت کےلئے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)/ قواعدو ضوابط پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو یہاں ورکنگ خواتین ہاسٹل کو بہتر بنانے اور اصلاحات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق حمیرا اعظم خان اور منیجر ورکنگ خواتین ہاسٹل سائرہ فرقان نے ہاسٹل کے مسائل اور ان مسائل سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں وزیر مملکت کو آگاہ کیا۔ وزیر مملکت نے نصرت ورکنگ خواتین ہاسٹل جی سکس تھری کی عمارت کی مرمت کےلئے پی سی ون کی تیاری کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایس او پیز / قواعد و ضوابط کے مطابق ڈیفالٹر کرایہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم ہاسٹل کے انتظامات کو بہتر انداز میں چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اجلاس کے شرکاءنے ورکنگ خواتین ہاسٹل کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم کی کوششون کا شکریہ ادا کیا۔







