وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے منگل کو وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی جس میں صحت کے عالمی فورم پر پاکستان کے کردار سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان عالمی صحت کے مسائل کے اعتبار سے اہم کردار ادا کر …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے منگل کو وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی جس میں صحت کے عالمی فورم پر پاکستان کے کردار سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان عالمی صحت کے مسائل کے اعتبار سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر مملکت برائے صحت نے سیکرٹری خارجہ کو پولیو کے خاتمہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی کارکردگی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے کیونکہ پولیو کے خاتمہ کے حوالے سے مانیٹرنگ کے لئے قائم عالمی ادارہ نے پولیو کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے اقدامات اور کوششوں کو سراہا ہے۔ بچے اور ماں کی صحت کے حوالے سے پاکستان میں کی جانے والی کوششوں میں بہتری آئی ہے اور اس کا اعتراف بھی جنیوا میں منعقدہ ماہرین کے ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاکستان میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لئے انتخابی عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے سیکریٹری خارجہ اور دفتر خارجہ کی اس ضمن میں کوششوں کو سراہا اور کہا کہ انتخابی عمل کے پہلے مرحلہ کی کامیاب تکمیل خوش آئند ہے اور ہمیں توقع ہے کہ اجتماعی کوششوں سے انتخابی مرحلہ کے آخری دور میں پاکستانی امیدوار کو کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کا آخری مرحلہ مئی کے آخری ہفتہ میں جنیوا میں ہوگا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزیر مملکت کی کوششوں کو سراہا اور ڈی جی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے انتخاب کے لئے اختیار کی گئی حکمت عملی کی تعریف کی۔

Leave a Reply