وزیر مملکت عابدشیر علی سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ری نیوایبل انرجی ایجنسی عدنان امین کی ملاقات، ری نیوایبل ریڈینیس اسسمنٹ رپورٹ پیش کی

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاور ڈویژن کے وزیر مملکت عابدشیر علی سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ری نیوایبل انرجی ایجنسی (ارینا) عدنان امین نے ملاقات کی، متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے سی ای او امجد علی اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ارینا ان دنوں ری نیوایبل ریڈینیس اسسمنٹ رپورٹ کے اجراءکے حوالے سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ارینا کی جانب سے جاری …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاور ڈویژن کے وزیر مملکت عابدشیر علی سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ری نیوایبل انرجی ایجنسی (ارینا) عدنان امین نے ملاقات کی، متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے سی ای او امجد علی اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ارینا ان دنوں ری نیوایبل ریڈینیس اسسمنٹ رپورٹ کے اجراءکے حوالے سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ارینا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے وسائل کو تفصیل سے زیر بحث لایاگیاہے اور پاکستان کے توانائی کے شعبے کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔ عابد شیر علی نے رپورٹ جاری کرنے پر ڈی جی ارینا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے حوالے سے بے پناہ وسائل موجود ہیں اور ارینا کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ اور تجویز کئے گئے اقدامات کی روشنی میں اس سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور توانائی کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کے حوالے سے یہ رپورٹ مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی ارینا نے وزیر مملکت عابد شیر علی اور اے ای ڈی بی کے سی ای او امجد علی اعوان کا شکریہ ادا کیا۔