وزیر مملکت ماروی میمن کا بین الاقوامی سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا مربوط سماجی معلومات کا نظام حکومتی سطح پر پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے اور فوائد کے دوہرے پن سے بچاﺅ کو یقینی بنانے کے اہل بناتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بین الاقوامی سیمینار ”سوشل انفارمیشن سسٹم“ …

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا مربوط سماجی معلومات کا نظام حکومتی سطح پر پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے اور فوائد کے دوہرے پن سے بچاﺅ کو یقینی بنانے کے اہل بناتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بین الاقوامی سیمینار ”سوشل انفارمیشن سسٹم“ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تین روزہ سیمینار کا انعقاد وزارت برائے سماجی ترقی میکسیکو، سینیٹ کمیٹی برائے سماجی ترقی، ہاﺅس آف ریپرزنٹیٹوز کی سماجی ترقی کی کمیٹی اور عالمی بینک کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد قومی سطح پر ریگولیٹری نظام کے قیام کے ساتھ ساتھ حکمت عملی کی تشکیل اور سماجی ترقی کیلئے پالیسی سازی میں میکسیکو کی سماجی ترقی کی وزارت کی معاونت کرنا ہے

Leave a Reply