وزیر مملکت ماروی میمن کا رینالہ خورد میں بی آئی ایس پی کے تحصیل آفس کا دورہ نیسلے پاکستان ٹیم، بی آئی ایس پی حکام اور مستحقین کیساتھ ملاقات

اسلام آباد ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے ہفتہ کو رینالہ خورد میں بی آئی ایس پی کے تحصیل آفس کا دورہ کیا اور نیسلے پاکستان ٹیم، بی آئی ایس پی حکام اور مستحقین کیساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصدرواںسال کے آغاز میں بی آئی ایس پی اور نیسلے پاکستان کے مابین طے پائے گئے معاہدے کی روشنی میں …

اسلام آباد ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے ہفتہ کو رینالہ خورد میں بی آئی ایس پی کے تحصیل آفس کا دورہ کیا اور نیسلے پاکستان ٹیم، بی آئی ایس پی حکام اور مستحقین کیساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصدرواںسال کے آغاز میں بی آئی ایس پی اور نیسلے پاکستان کے مابین طے پائے گئے معاہدے کی روشنی میں مستحقین کو روزگار کمانے کے مواقعوں کی فراہمی اورغذائیت سے متعلق آگاہی مہم کی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا ۔شراکت داری کے ابتدائی مرحلے میں نیسلے پاکستان رینالہ خورد میں بی آئی ایس پی مستحقین کو آمدنی کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق مستحقین نیسلے پاکستان کی جانب سے سیلز ایجنٹس کا کام کریں گے اور پیپس کی گھر گھر فروخت کے فرائض انجام دیںگے۔ پیپس غذائیت سے بھرپور اور اعلی معیار کی مصنوعات ہوتی ہیں۔ نیسلے پاکستان غذائیت پر آگاہی سے متعلق سیمینار کے ذریعے بی آئی ایس پی مستحقین کو تعلیم فراہم کرے گا۔اس موقع پر نیسلے پاکستان کے رورل ڈویلپمنٹ مینیجر ڈاکٹر عدنان مشتاق نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو آگاہ کیا کہ گزشتہ 3ماہ میں نیسلے نے 28مستحقین کو منتخب کیا جو تربیت حاصل کرنے کے بعد سیلز ایجنٹ کے طور پر کام کریں گی۔

Leave a Reply