اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت نیشنل سکلز یونیورسٹی کے قیام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے پی سی ون منظور ہو گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے چارٹر کیلئے بل قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی میں پیش …
وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ، نیشنل سکلز یونیورسٹی کے قیام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت نیشنل سکلز یونیورسٹی کے قیام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے پی سی ون منظور ہو گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے چارٹر کیلئے بل قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی میں پیش کر دیا گیا ہے اور مناسب وقت پر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر مملکت کو ایچ ای سی کے نمائندہ نے بتایا کہ یونیورسٹی کے سٹرٹیجک پلان کو ترتیب دینے کیلئے مشاورتی فرم کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جو کہ یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے اہم نصاب کی بھی نشاندہی کرے گی۔ وزیر مملکت نے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وہ دنیا کی بہترین سکلز یونیورسٹیوں کا جائزہ لے اور ان کی بہترین چیزوں کو یونیورسٹی میں پڑھانے کیلئے اقدامات کرے، یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کا مقصد ہماری زراعت اور انڈسٹری کو بہترین ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنا ہے۔








