اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے گورنر سندھ نامزد ہونے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجاز اتھارٹی نے انہیں گورنر سندھ نامزد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کومختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا اس حوالے سے سمری تیار کی جا رہی ہے اور نوٹیفکیشن بھی …
وزیر مملکت محمد زبیر نے اپنے گورنر سندھ نامزد ہونے کے فیصلہ کی تصدیق کر دی
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے گورنر سندھ نامزد ہونے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجاز اتھارٹی نے انہیں گورنر سندھ نامزد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کومختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا اس حوالے سے سمری تیار کی جا رہی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جلد ہی جاری کر دیا جائے گا، محمد زبیر جو کہ بطور چئیرمین نجکاری کمیشن و وزیر مملکت برائے نجکاری کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے نے صوبہ سندھ کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اپنی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم اور بڑی ذمہ داری ہے اور وہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال کی بہتری کے لیے کام کریں گے









