اسلام آباد ۔ 20 مارچ( اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات و نشریات نے اہم کردار ادا کیا، اطلاعات کے شعبے کا عالمی سطح پر بھی منظر نامہ تبدیل ہوچکا ہے،اطلاعات کے شعبہ میں جدت کو بھی تربیت کے عمل میںشامل کرنا ہے، ثقافت، تہذیب، ورثے …
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں 34ویں بیچ کی سپیشلائزڈ ٹریننگ کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ( اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات و نشریات نے اہم کردار ادا کیا، اطلاعات کے شعبے کا عالمی سطح پر بھی منظر نامہ تبدیل ہوچکا ہے،اطلاعات کے شعبہ میں جدت کو بھی تربیت کے عمل میںشامل کرنا ہے، ثقافت، تہذیب، ورثے اور زبان کی ترویج کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،انفارمیشن افسران ثقافت اور ورثے کے ساتھ رابطے کو تقویت دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،افسران کو ذاتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے،معاشرے میں صبر و تحمل اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ وہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں 34ویں بیچ کی سپیشلائزڈ ٹریننگ کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا، ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ ظہور برلاس، ڈی جی انفارمیشن سروسز اکیڈمی، زاہدہ پروین، پی آئی او سلیم بیگ کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام موجود تھے ۔








