وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا معروف کمپوزر اور گٹارسٹ عامر ذکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے معروف کمپوزر اور گٹارسٹ عامر ذکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عامر ذکی نے گٹار اور موسیقی کے میدان میں منفرد اور نمایا ں کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ نئی …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے معروف کمپوزر اور گٹارسٹ عامر ذکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عامر ذکی نے گٹار اور موسیقی کے میدان میں منفرد اور نمایا ں کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ نئی نسل میں موسیقی اور انسٹرو منٹ کے حوالے سے عامر ذکی کا کام یادرکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ عامر ذکی وائٹل سائن میوزیکل گروپ کے ساتھ وابستہ رہے۔

Leave a Reply