وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی فلم پالیسی کے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے ،فلم کی صنعت کے تمام شراکت دارملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے قلم اور کیمرے کا بھرپور استعمال کریں،پہلی مرتبہ وفاق کی سطح پر فلم کے …

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے ،فلم کی صنعت کے تمام شراکت دارملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے قلم اور کیمرے کا بھرپور استعمال کریں،پہلی مرتبہ وفاق کی سطح پر فلم کے شعبہ کی بحالی اور ترقی کیلئے پالیسی سازی کیلئے کام کیا جا رہا ہے,، حکومت فلم سازی کی صنعت کی ترقی کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی اور ملک میں فنکاروں، ڈائریکٹرز، ٹیکنیشنز اور شعبہ سے وابستہ دیگر کام کرنے والے افراد کی فنی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی, پاکستان کو اپنے فنکاروں کے ذریعہ دنیا بھر میں روشناس کرائیں گے،ملک سے دہشت گردی اور انتہائی پسندی کے خاتمہ کیلئے فلم کی صنعت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply