وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی قومی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے جس پر تمام کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں وزیر مملکت برائے …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے جس پر تمام کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دیں اور ملک کا نام سربلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت، عزم اور جذبہ سے کوئی بھی کام کیا جائے تو اﷲ تعالیٰ کامیابی دیتا ہے۔

Leave a Reply