وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو رْلانے والے کرپشن کنگز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کنگز لوٹ مار نہ کرتے تو آج حالات یہ نہ ہوتے، سیاسی جماعتوں کی آڑ میں قائم پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے ترجمان لگا رہے ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو رْلانے والے کرپشن کنگز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کنگز لوٹ مار نہ کرتے تو آج حالات یہ نہ ہوتے، سیاسی جماعتوں کی آڑ میں قائم پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے ترجمان لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتیں نہیں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ان کے ضمیر نوکریوں کی زنجیروں سے بندھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سچ بولتے ہیں تو کرپشن کنگز کو تکلیف ہوتی ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ ہم سچ بولتے رہیں گے، عوام قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کی چیخیں سنتے رہیں گے۔

Leave a Reply