اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان نے عزت دی‘ وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے وطن واپس آئیں‘ مسلم لیگ (ن) کے رانا مشہود کے بیان پر قومی ادارے نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت …
وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان نے عزت دی‘ وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے وطن واپس آئیں‘ مسلم لیگ (ن) کے رانا مشہود کے بیان پر قومی ادارے نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان نے عزت دی ان کی گاڑی پر پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان کا جھنڈا لگا رہا ہے ان کو آئین کی پاسداری کرتے ہوئے وطن واپس آنا چاہیے اور خود کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔








