وزیر مملکت پا نی و بجلی عابد شیر علی کا گیپکو ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب

گوجرانوالہ۔10 مئی (اے پی پی )وزیر مملکت پا نی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر ،افطار اور نماز تراویح کے دوران لو ڈشیڈنگ نہیں ہو گی ،مخالفین سن لیں الیکشن 2018 میں ہی ہو نگے اور مسلم لیگ( ن) وفاق سمیت صو بو ں میں حکو مت بنا ئے گی۔بدھ کے روز گوجرانوالہ گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں ایک پر یس کا نفر نس …

گوجرانوالہ۔10 مئی (اے پی پی )وزیر مملکت پا نی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر ،افطار اور نماز تراویح کے دوران لو ڈشیڈنگ نہیں ہو گی ،مخالفین سن لیں الیکشن 2018 میں ہی ہو نگے اور مسلم لیگ( ن) وفاق سمیت صو بو ں میں حکو مت بنا ئے گی۔بدھ کے روز گوجرانوالہ گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں ایک پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے عابد شیر علی کاکہنا تھا کہ ما ضی میں حکمرانوں نے کمیشن بنا نے کیلئے تیل کے پا ور پلا نٹ لگا ئے جبکہ مو جو دہ حکو مت نے دن رات محنت کر کے جنریشن ،ٹرانسمیشن اور نظام کی اپ گریڈیشن کر تے ہو ئے لو دشیڈنگ پر کا فی حد تک قا بو پا لیا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان بننے سے 2013ءتک صرف13ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی ،ہم نے پانچ سالوں میں بجلی کی پیداوار دگنا کردی اور مارچ2018ءمیں ملک سے اندھیروں کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا، وزیر مملکت پانی و بجلی کاکہنا تھاکہ اس سال رمضان المبارک لوڈ شیڈنگ فری تو نہیں ہوگا لیکن گذشتہ سال کی نسبت کمی ضرور ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہیں ، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی تین پشتوں کا حساب دے دیا ہے اور جو کہتا تھاکہ میراحساب لو اب اس کے احتساب کا وقت آیا تو وہ چیخیں ماررہا ہے

Leave a Reply