وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات ،وزارت کیڈ کے زیر انتظام میرا بیگوال پو لی ٹیکنیک کالج اسلام آباد میں تکنیکی کورسز کے اجراءسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے جمعرات کو ملاقات کی۔ملاقات میں وزارت …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات ،وزارت کیڈ کے زیر انتظام میرا بیگوال پو لی ٹیکنیک کالج اسلام آباد میں تکنیکی کورسز کے اجراءسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے جمعرات کو ملاقات کی۔ملاقات میں وزارت کیڈ کے زیر انتظام میرا بیگوال پو لی ٹیکنیک کالج اسلام آباد میں تکنیکی کورسز کے اجراءسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ میرا بیگوال پولی ٹیکنیک کالج میں تربیتی سیشن کا جلد اجراءکر دیا جائے گا۔پولی ٹیکنیک کالج میں تربیتی کورسز کیلئے ایچ ای سی تعاون فراہم کر رہا ہے۔ ملک میں آنے والے صنعتی انقلاب کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کی اشد ضرورت ہے۔سی پیک کے تناظر میں درکار تکنیکی مہارت میں نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ ملک میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جس میں نئی ٹیکنالوجی متعارف ہو رہی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ٹیکنیشنز کی جدید خطوط پر تربیت انتہائی اہم ہے، یہ پولی ٹیکنیک کالج بچوں کو آئندہ صنعتی دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔








