اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے منسلک کرنا ازخود دہشت گردی ہے، شدت پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام میں میڈیا کو انتہائی فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ وہ پیر کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ ”شدت پسندی اور دہشت گردی کی روک …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ”شدت پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام میں میڈیا کے کردار“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے منسلک کرنا ازخود دہشت گردی ہے، شدت پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام میں میڈیا کو انتہائی فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ وہ پیر کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ ”شدت پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام میں میڈیا کے کردار“ پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کا دہشت گرد میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کےلئے استعمال کر رہا ہے، دہشت گرد میڈیا کو لوگوں میں خوف پھیلانے، پرامن نوجوانوں میں شدت پسندی میں اضافہ اور دہشت گردی کے واقعات میں رابطہ کاری کےلئے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن پسندی اور شدت پسندی کے درمیان جنگ میڈیا کے ذریعے لڑی جا رہی ہے، اسلام امن کا دین ہے، اسلام جبر و ظلم کی اجازت نہیں دیتا، اسلامی دہشت گردی انتہائی گمراہ کن اختراع ہے، میڈیا کو اسلام کا حقیقی اور پرامن چہرہ دنیا تک پہنچانا چاہئے۔








