وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔6مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن و ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں تعلیم‘ صحت اور سڑکوں کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چار نئے ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔ پیر کو ایوان بالا میں مختلف تحاریک پر بحث سمیٹتے …

اسلام آباد ۔6مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن و ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں تعلیم‘ صحت اور سڑکوں کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چار نئے ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔ پیر کو ایوان بالا میں مختلف تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تعلیم ‘ صحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر جتنا کام موجودہ حکومت کے دور میں ہوا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف نے تعلیم کے لئے چار ارب چالیس کروڑ روپے فراہم کئے ہیں جن سے سکولوں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے۔

Leave a Reply