اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے قانون کے تحت 51 فیصد حصص اور مینجمنٹ حکومت کے پاس رہے گی، اپریل 2018ءاس کی نجکاری قانون کے مطابق کی جانی ہے، اس کے ملازمین کو ملازمتوں سے نہیں نکالا جائے گا اور نہ ہی اس کے اثاثہ جات فروخت کئے جائیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی …
وزیر نجکاری دانیال عزیزکا قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے قانون کے تحت 51 فیصد حصص اور مینجمنٹ حکومت کے پاس رہے گی، اپریل 2018ءاس کی نجکاری قانون کے مطابق کی جانی ہے، اس کے ملازمین کو ملازمتوں سے نہیں نکالا جائے گا اور نہ ہی اس کے اثاثہ جات فروخت کئے جائیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر اور دیگر کے وزیراعظم کی جانب سے منظور کردہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی مجوزہ نجکاری سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں وزیر نجکاری دانیال عزیز نے بتایا کہ قومی ایئر لائن کی مجوزہ نجکاری کی وزیراعظم نے منظوری نہیں دی، یہ ٹرانزیکشن کی منظوری ہوئی ہے، نجکاری پالیسی پارلیمنٹ کی منظور کردہ ہے، نجکاری کے قانون میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی رائے شامل ہے جس کے مطابق 51 فیصد حصص حکومت کے پاس رکھنے کی شق دی گئی ہے، یہ ادارے حکومت کے پاس رہیں گے، ایئر ٹرانسپورٹ بزنس علیحدہ ہو جائے گا، اسمبلی نے دو سال کا ٹرانزیکشن بیریئر دیا تھا جو اپریل 2018 میں مکمل ہو رہا ہے، اس عمل سے یہاں ملازمین کو فرق نہیں پڑے گا، یہ قانون پارلیمنٹ کا بنایا گیا ہے، مجھ پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں لگا۔








