وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) اربوں ڈالر مالیت کا ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن پراجیکٹ انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن روٹ سروے کے بعد پاکستان میں اپنے عملی مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پراجیکٹ پر اصل شکل میں آغاز پر بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) اربوں ڈالر مالیت کا ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن پراجیکٹ انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن روٹ سروے کے بعد پاکستان میں اپنے عملی مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پراجیکٹ پر اصل شکل میں آغاز پر بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ افغانستان میں فیڈ پراسیس شروع ہوا تھا اور اب 66 انچ قطر کی پائپ لائن جس کی لمبائی 1680 کلومیٹر ہے پاکستان میں بچھائی جا رہی ہے جو یومیہ 3.2 ارب کیوبک فٹ گیس ترکمانستان سے براستہ افغانستان، پاکستان اور بھارت کی سرحد پہنچائے گی اور اس خطہ کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ ہر حال میں بروقت مکمل ہو گا جس سے افغانستان، پاکستان اور بھارت میں توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گیس کی اشد ضرورت ہے، ملکی ضروریات کیلئے گذشتہ 2 سالوں سے ایل این جی کی درآمدات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply